کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر کے وسط میں واقع مرکزی قدیمی قبرستان عید گاہ خیرا شہید منشیات فروشوں اور مجرمانہ سرگرمیوں کے حامل افراد کی آماجگاہ بن گیا،قبرستان میں مجرموں کی محفوظ پناہ گاہیں،تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر کا قدیمی قبرستان عیدگاہ خیرا شہید منشیات فروشوں، نشیں، اور پیشہ ور مجرموں کی آماجگاہ بن کے رہ گیا ہے ، دن کی روشنی میںبھی مجرم پیشہ بدقماش افراد بلا روک ٹوک اپنی مذموم سرگرمیاں دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں، چرس،، اور دیگر نشہ آور اشیا فروخت ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل دیگر غلط کاریوں میں تیزی سے مبتلا ہو رہی ہے ، دریں اثنا مرکزی قبرستان میں نشئی اور مجرم پیشہ افراد کی چوبیس گھنٹے موجودگی محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں باعث تشویش ہے زیادہ تر یہی افراد رات کے اندھیرے میں چوری، اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جو قبرستان آکر پناہ لیتے ہیں،محرم الحرام کے مقدس مہینہ کا آغاز کے ساتھ ہی مرد، خواتین جہاں بڑی تعداد میں اپنے پیاروں اور عزیز واقارب کی قبور پر فاتحہ خوانی کیلئے حاضر ہوتے ہیں وہاں ایسے منشیات فروشوں اور کریمنل افراد کی موجودگی ان کیلئے خوف و خطرے کی علامت ہے ،اہلیان علاقہ نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کمالیہ سمیت سی سی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خلاف کریک ڈان کر کے نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سی چھٹکارہ دلائیں تاکہ کرائم ریٹ میں واضح کمی آسکے ۔




