سیوریج لائنوں کے مین ہولز پر سیفٹی نیٹس لگانے کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق واسا فیصل آباد نے سیوریج لائنوں کے مین ہولز میں سیفٹی نیٹس لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر کے تمام مین ہولز میں سیفٹی نیٹس لگائے جائیں گے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق قیمتی زندگیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے تحت شہر بھر میں سیوریج لائنوں کے مین ہولز میں سیفٹی نیٹس لگائے جا رہے ہیں کہ اگر خدا نخواستہ مین ہول مسنگ بھی ہو تو اس مین چھوٹے بڑے فرد کے گرنے کے چانس نہ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں