فیصل آباد میں ڈکیتی،راہزنی اورچوری کی29وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس ناکام، وارداتیں عام، آج پھر مزید29وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو، 2خاتون اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کی انیقہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم فیصل نے اس کی ہمشیرہ (د)، فیکٹری ایریا کے علاقہ گئو شالہ چکن مارکیٹ کے ندیم نے بتایا کہ اوباش ملزم سبحان نے اس کی بیٹی (س) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، بٹالہ کالونی کے علاقہ کی رخسانہ بی بی کی نواسی (ج) کو نامعلوم ملزمان، سول لائن کے علاقہ زرعی یونیورسٹی کے جارج مسیح کی جواں سالہ بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، ملت ٹائون کے علاقہ سمانہ روڈ کے رہائشی رئیس کا بھائی ندیم اور تھانہ صدر کے علاقہ زم زم کالونی کے افضل کا بھانجا حامد گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ باگیوال کے جعفر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری، بھائی والا کے زبیر ٹائون کے ابو بکر سے 20ہزار وفون چھین لیا، گرین ٹائون عمر بلاک کے عمران لطیف کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، کمال ٹائون کے قریب محمد شکیل سے نقدی وفون، زبیر کالونی کے نواب علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے 4تولے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، 243ر۔ب کے مسجد کے قریب حافظ شبیر سے 15ہزار وفون، ڈی ٹائپ کالونی امام بارگاہ کے قریب عبدالرحمن کے گھر آنے والے خواتین نے اس کی اہلیہ سے اڑھائی تولے زیورات اور13لاکھ چوری کر کے لے گئیں،ناصر نگر سے اسد علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،فاروق آباد کے محمد سلیم کی اہلیہ سے گن پوائنٹ پر طلائی بالیاں چھین لی،249ر۔ب کے محمد شبیر سے45ہزار، جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر ااسحاق سے 44ہزار،عبداللہ گارڈن کے طاہر عباس کی شاپ سے مشین چوری، 66گ ب کے امجد خان کی حویلی سے مویشی چوری،104گ ب کے ماجد علی کے ڈیرہ سے2بکرے چوری،564گ ب کے سلیم اللہ کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 266ر۔ب کے شہزاد سے10ہزار و فون، 97ر۔ب کے منیر احمد کے گھر کا صفایا کردیا گیا، 601گ ب کے حسن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری،506گ ب کے غلام عباس کا گھر لوٹ لیا، ماموں کانجن کے غلام مصطفی سے30ہزار چھین لیے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں محکمہ انہار سے حافظ محمد عرفان،جھنگ روڈ کے ذیشان، کلیم شہید پارک سے علی حیدر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں