فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل بھائی نے کلہاڑی کے وار کر کے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ گڑھ کے علاقہ 454 گ ب علی پور بلوچاں میں عبدالستار کا اپنی بیٹی 45سالہ رانی بی بی کیساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا۔ آج صبح دونوں بہن بھائی کی آپس میں تکرار ہو گئی تو بھائی عبدالستار نے کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے سگی بہن رانی بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عثمان لاشاری نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتل بھائی عبدالستار کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔




