امریکی وزیر خارجہ خلیجی ممالک کا دورہ کرینگے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 23سے 25جون تک خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے ،اس حوالے سے واشنگٹن سے امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو خلیجی حکام سے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت اور آبنائے ہرمز سے متعلق بات چیت کریں گے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں