سرگودھا میں گٹر کی گیس سے ٹھیکیدار کا بیٹا جاں بحق

سرگودھا(بیورو چیف)گٹر کی گیس سے ٹھیکیدار کا بیٹا جاںبحق ،کزن سمیت دو بچے بیہوش ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں میں ضلع کونسل گٹر سکیم پر جاری کام کا ٹھیکیدار اللہ بخش اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ہمراہ سکیم کو چیک کر کے چالو کروانے گیا جہاں بیمار ہونے کے باعث ٹھیکیدار خود گاڑی سے نہ اتر سکا اور اس کا بیٹا اور بھتیجا گٹر سکیم چیک کرتے ہوئے گٹر کا ڈھکن کھول کر بیٹا نیچے اترا جس نے گٹر پائپ لائن کے آگے سے اچانک اینٹیں ہٹائیں تو گٹر گیس سے بہوش ہوا۔ جس کو بچانے کے لئے اس کا کزن اور تیسرا لڑکا رسیوں کی مدد سے نیچے اترے تو وہ بھی دونوں گیس کی وجہ سے بہوش ہو گے جن کو ریسیکو 1122 نے بہوشی کی حالت میں گٹر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ٹھیکیدار کا بیٹا توڑ گیا اور اس کے بے ہوش بھتیجے کو میانوالی ہسپتال ریفر اور فیضان کو واں بھچراں ہسپتال رکھا گیا گئے۔اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں