فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اب کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی حکومتی اقداما ت اور سفارتی کردار سے عوام مطمئن ہیں ۔ اب پی ٹی آئی کے اپنے ارکان اسمبلی سمیت کارکن باہر نکلنے کیلئے تیارنہیں اس لئے اسکی تحریک سوشل میڈیا تک محدود ہے ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی کی ہے تاہم اللہ تعالیٰ کی مددسے ایران امریکہ کے معاملات سلجھنے والے ہیں جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی اورمعاشی حالات بھی درست ہوں گے-جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دوتین دھڑوں میں تقسیم ہے ایک پیج پرنہیں اس کی خواہش کے مطابق مزاکرات ممکن نہیں جبکہ کسی ایک فردکے لئے شرط بھی قابل قبول نہیں ہوسکتی-انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے، سول نافرمانی اور آئی ایم ایف کو خط کے بعد بات ملاقات تک آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی موجودگی میں کچھ نہیں کیاجا سکتا۔پی ٹی آئی کے بعض ارکان ڈیل پیکج لے کر حکومت کے پاس آتے ہیں مگر حکومت نے کبھی ان کو ڈیل کی پیشکش نہیں کی ۔ بانی پی ٹی آئی کا غیر سیاسی رویہ ہے جس کے وہ خود بھی وکٹم ہیں-انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی قائد میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپورکام کررہے ہیں۔




