فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈر زونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن میںصوبہ بحال ہونے سے توانائی بحران میں کمی کی امیدہے توانائی بحران کی فراہمی بہترہونے سے گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مزیدکمی ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پاکستان ہرسطح پرخوشحا لی کی طرف گامزن ہے-ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جماعتوں کے ایک ساتھ بیٹھنے سے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں اس کے لئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کئی باراپوزیشن کو پیشکش کرچکے ہیں مگر اپوزیشن کی ترجیحات میں ملک اورقوم کی بجائے ایک فردہے-انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا لیا ہے۔جو کام وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیا ہے اسے تاریخ میں لکھاجائے گا-انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران امریکا معاہدے سے خطے میں امن کے قیام کی امید ہے، ممکنہ تیسری عالمی جنگ کی تباہی سے دنیا کو بچانے کیلئے امن کی کوششیں اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنگی صورتحال کے خاتمے سے خطے میں استحکام آئے گا، عالمی معیشت کو فائدہ ہوگا۔




