جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ ایس پی ٹائون اختر وینس کی قیادت میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے فلیگ مارچ کیا اور یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے راستوں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر محرم الحرام میں امن رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ایس پی ٹائون اختر وینس کی قیادت میں پولیس،ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے فلیگ مارچ کیا اور یوم عاشور کے جلوس جلوس کے راستوں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ایس پی ٹائون اختر وینس کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے عزاداروں کے تحفظ اور سہولت کیلئے تمام محکمہ جات مکمل طور پر متحرک ہے اور سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے جلوس اور مجالس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایس پی ٹائون اختر وینس کا مزید کہنا ہے کہ محرم الحرام میں کسی کو بھی شرانگیزی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی شرانگیزی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی صورت میں ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عزاداران کی حفاظت کیلئے امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے فلیگ مارچ ایس پی دفتر سے شروع کر یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ ایس پی دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔




