پاکستان کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں پیشرفت ہو گی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے شیئر کیا گیا ایران امریکہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ ایکس پر شیئر کر دیا۔سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامئے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیلئے تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیے، اور کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں، پہلا اصلی امتحان لبنان ڈیکفلیکشن سیل کا قیام ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، ایران کی ترقی اور تعمیر نو کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں