کمالیہ(نامہ نگار)محفلِ ختم شریف کا انعقاد، حضرت خواجہ عبدالقدوس مدنی المعروف پیر پٹھان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب۔ حضر ت خواجہ عبدالقدوس مدنی المعروف پیر پٹھان کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پروقار محفلِ ختم شر یف کا انعقاد کیا گیا، جس میں علما کرام، مشائخ عظام، مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نعت خوان حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ۖ میں ہدی عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے حضرت خواجہ عبدالقدوس مدنی کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، اشاعتِ سنت اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف کیے رکھی۔شرکا نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ محفل کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی، جس میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔




