ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کا رواں ہفتے میں سنٹرل کنٹریکٹ اور ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان ہے، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جب کہ ان کی کپتانی بھی خطرے میں پڑسکتی ہے، سلیکشن کمیٹی شان مسعود کے اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے غور کر رہی ہے۔سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ اور سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے سرجوڑ لئے، دو روز قبل ایک اہم اجلاس میں سنٹرل کنٹریکٹ اور ٹیسٹ اسکواڈ کے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، کمیٹی مڈل آرڈر میں تبدیلیوں پر بھی غور کر رہی ہے جہاں اویس ظفر کی شمولیت کے امکانات روشن ہیں، فاسٹ بولرز کے طور پر عبید شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس کی شمولیت متوقع بتائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں