چمن میں منعقدہ معرکہ حق تیراندازی چیمپئن شپ 2026ء کا افتتاح

کوئٹہ (سپورٹس نیوز) ضلع چمن میں منعقدہ معرکہ حق تیراندازی چمپئن شپ 2026 کا افتتاح معروف سماجی و قبائلی رہنما حاجی محمد صدیق اچکزئی نے کیا۔چمپئن شپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ریڈ ڈریگن آرچری کلب چمن نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جبکہ یونیورسل آرچری کلب دوسری اور اسلامیہ آرچری کلب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔تقریب تقسیمِ انعامات میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چمن محمد نواز بزدار، ڈی ایس پی چمن اشفاق احمد، حاجی محمد صدیق اچکزئی، پریس کلب چمن کے سابق صدر حاجی اختر گلفام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن چمن کے صدر ایڈووکیٹ اشرف اللہ اچکزئی اور جنرل سیکرٹری حاجی محبوب خان اچکزئی نے مہمانانِ خصوصی، کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقینِ کھیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے مقابلے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے رجحان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں