میکسیکو (سپورٹس نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں گولڈن بوٹ کی دوڑ غیر معمولی حد تک سنسنی خیز ہوتی جا رہی ہے، جہاں دنیا کے 3 بڑے فارورڈز لیونل میسی، کائلین ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ ایک دوسرے کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز کے بعد لیونل میسی5گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ایمباپے اور ہالینڈ 4، 4 گولز کے ساتھ ان کے تعاقب میں ہیں۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ صرف دوسری بار ہوا ہے کہ ابتدائی 2 میچز کے بعد 3 کھلاڑی 4 یا اس سے زائد گول کر چکے ہوں۔




