کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کئی برس بعد ساحل پر چھٹیاں منانے والی اپنی لیک تصاویر سے متعلق تنازع پر کھل کر بات کی ہے اور کہا ہے کہ ان تصاویر کو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔عائشہ عمر نے حال ہی میں میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ ماریہ وسطی کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی تھی جب میری نجی تصاویر لیک ہو گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایک تصویر میں سوئمنگ سوٹ پہنے ہوئے تھی جبکہ دیگر تصاویر میں موسمِ گرما کے لباس اور اسکرٹس میں نظر آ رہی تھی۔




