پٹنہ (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور جیتندر کے ساتھ کام کرنے سے انھیں بڑا فائدہ ہوا۔ باوجود اس کے کہ امیتابھ بچن اور شتروگھن سنہا نے ایک ساتھ کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا، لیکن ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کشیدہ رہے تھے۔بہار کے شہر پٹنہ سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ شتروگھن سنہا جنھوں نے 1969 کی فلم سجن میں ایک چھوٹے سے کردار سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ انھوں نے حال ہی میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن اور جیتندر کے ساتھ کام سے کافی سیکھا۔گائیکی کے ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کی ایک تقریب کے دوران میزبان ادیتیا نارائن سے گفتگو کے دوران شتروگھن سنہا نے کہا امیتابھ بچن ہم سب کے اچھے دوست رہے ہیں، ہم نے ایکساتھ کافی فلمیں کیں جن میں بہت سی فلمیں کامیاب بھی رہیں۔ اسی طرح جیتندر جو ہمارے بہت پرانے اور بہترین دوست ہیں کبھی کسی کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتے اور ہمیشہ مدد گار دوست تھے۔انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن ایک حقیقی غیر معمولی اداکار رہے ہیں ان دونوں کے ساتھ کام کرنے سے مجھے کافی فائدہ ہوا۔ جیتندر نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور امیتابھ بھی واقعی ایک شاندار اداکار ہیں۔ دونوں کے ساتھ کام سے میرے حس مزاح کو مزید نکھار ملا۔ امیتابھ بچن اور شتروگھن سنہا نے جن فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔




