فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو پینے کی فراہمی کا سلسلہ ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل جاری ہے اور اس ضمن میں واسا فیصل آباد کی جانب سے شہر بھر میں محرم الحرا م کے مختلف روٹس پر خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پر چوبیس گھنٹے پانی دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم عاشورتک شہر کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے عزاداروں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی اور اس سلسلے میں واسا فیصل آباد کے واٹر بازرز نے مین بازار سنت پورہ، چک نمبر 79خانوآنہ اور انور مسجد کے قریب لگائے گئے کیمپس میں پانی کی فراہمی کا عمل مکمل کیا۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس کو مکمل کلیئر اور عزاداروں کو پینے کا پانی چوبیس گھنٹے دستیاب ہو گا اس ضمن میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔




