ماں اوربھابھی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ

گوجرہ (نامہ نگار)ماں اوربھابھی کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے والے دو بھائی مقدمہ کی زد میں آگئے ۔ چک نمبر 98 ج ب کی عا رفہ بی بی تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیا ر کیا ہے کہ وہ اپنی سا س کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اسکے جیٹھ جمشید اور زبیر گھر میں گھس گئے اور اسے اور اسکی سا س کو تشدد کا نشا نہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئیں شور سن کر اہل گاؤ ں جمع ہو گئے تو ملزما ن موقع سے فرار ہو گئے صدر پولیس نے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں