جڑانوالہ(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامی امور صفائی ستھرائی اور مردانہ /زنانہ/ایمرجنسی وارڈز میں داخل مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گردہ وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے ہسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایت جاری کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے مریض مستفید ہو سکیں انہوں نے ہدایت کی مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر غفلت و کوتاہی کے مرتکب ذمہ داران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




