لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور میں ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی ‘ریڈ بال’ ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔فٹنس مسائل کے سبب کیمپ میں سلیکشن کمیٹی نے کچھ مزید کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے، اب کھلاڑیوں میں شامل دائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور آف بریک بولر حمزہ نذر کی شمولیت حیران کن ہے۔نومبر 2014 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنیوالے آل رائونڈر نے اس سال قائد اعظم ٹرافی میں فائنل کھیلنے والی سیالکوٹ جس نے 10 میچ کھیلے، 4 میچوں میں اس کی نمائندگی کی،7 اننگز میں 35.00 کی اوسط سے 245 رنز بنائے جس میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں ،اور مجموعی طور پر وہ بیٹس مینوں میں61ویں نمبر پر آئے۔بولنگ میں ان کا 27 واں نمبر رہا انہوں نے 22.28 کی اوسط سے صرف8.1وکٹ لیے، البتہ خان ریسرچ لیبارٹریز کے لیے پریذیڈنٹ ٹرافی 26-2025میں حمزہ نذر نے 6 میچ کھیلے۔




