اسلام آباد (شوبز نیوز) معروف ماہر علم نجوم علی محمد نے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے بارے میں اہم پیشگوئی کر دی ہے۔علی محمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران متعدد معروف فنکاروں کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کیا۔پروگرام میں ان سے بلال عباس خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر اور سونیا حسین سمیت کئی شوبز شخصیات کی شادی اور منگنی کے امکانات کے بارے میں سوالات کیے گئے۔عاصم اظہر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے کہا کہ رواں سال ان کی شادی کے امکانات تو نظر نہیں آتے تاہم منگنی ہونے کا امکان موجود ہے۔ہانیہ عامر کے حوالے سے نجومی نے پیشگوئی کی کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کے کوئی واضح امکانات دکھائی نہیں دیتے البتہ ان کے کسی بین الاقوامی منصوبے کا حصہ بننے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔سجل علی کے بارے میں علی محمد کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ مرکوز رکھیں گی اور ممکنہ طور پر انہیں کسی بین الاقوامی فلمی منصوبے میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔احد رضا میر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بھی رواں سال زیادہ تر اپنے کیریئر اور کام میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے کہ جون 2025 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر دوبارہ قریب آگئے ہیں تاہم دونوں شخصیات نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔




