لاہور(شوبز نیوز)پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز کے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات یہ طریقہ علاج چہرے کی فطری خوبصورتی کو متاثر کر سکتے ہیں۔مارننگ شو میں گفتگو کے دوران نادیہ خان نے کہا کہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ خدشہ موجود ہوتا ہے کہ کہیں ان کے چہرے پر بھی منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔انہوں نے بھارتی اداکارائیں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں۔




