فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مشتعل افراد نے فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کر کے تین افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے’ مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سمندری روڈ پر نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار 20سالہ سمیع کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ 196 گ ب کے معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزم جاوید نے چھریوں کے وار کر کے مخالف اشرف کو بری طرح زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف شوکت علی کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




