نرسنگ کی طالبہ لا پتہ ہو گئی

چکوال(نامہ نگار) بھبھڑ کے معروف ہسپتال سے وابستہ نرسنگ کی طالبہ مبینہ طور پر لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ لاپتہ دوشیزہ “بیگم نور میموریل ہسپتال” میں نرسنگ کورس کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔ قصبہ ہسولہ کی رہائشی دوشیزہ چند روز قبل صبح گھر سے ہسپتال کیلئے روانہ ہوئی، تاہم واپس نہ لوٹ سکی۔ اہل خانہ کی درخواست پر تھانہ ڈھڈیال پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں