راولپنڈی (بیورو چیف)راولپنڈی میں ابتر معاشی حالات کے باعث بے بس ماں نے دو بیٹیوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق پنڈی میں سرکلر روڈ پر کرائے کے ایک گھر میں مقیم ماں نے دو بیٹیوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے نتیجے میں ماں تو جاں بحق ہو گئی تاہم 2 بیٹیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔متوفیہ کو 5 سال قبل طلاق ہوئی تھی اور وہ بھیک مانگ کر اپنی دو بچیوں کے ساتھ گزارا کر رہی تھی، مقامی ذرائع کے مطابق خاتون نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے




