مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ شوٹر اپنے انجام کو پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ شوٹر غلام محی الدین اپنے انجام کو پہنچ گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ انسپکٹر عبدالغفار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمال آباد قبرستان کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے ریسکیو15 پر کال کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ کے بعد سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام غلام محی الدین ولد ارشد سکنہ 55 ج ب بتایا جسے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا، جو کہ درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا اورگزشتہ دنوں شہری کے گھر پر فائرنگ کی تھی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس پر سی پی او تنویر حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں