ولید ٹاؤن میں شہری کے گھر آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ کے علاقہ ولید ٹائون میں شہری کے گھر آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری روڈ پر ڈجکوٹ کے قریب ولید ٹائون میں شہری کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تنگ راستوں کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں