بغیرNOC بیرون ملک سیر سپاٹے کرنیوالا پٹرولنگ پولیس کاHCقانون کے شکنجہ میں آگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پٹرولنگ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف بغیر این او سی بیرون ملک سفر کرنے پر مقدمہ درج پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی کے خلاف مبینہ طور پر محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی (پرائیویٹ) پاسپورٹ پر بغیر این او سی بیرون ملک سفر کرنے کے الزام میں تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کے نوٹس میں معاملہ آنے پر محکمانہ انکوائری کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 420اور پولیس آرڈر 2002کے آرٹیکل 155-Cکے تحت درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر محکمانہ اجازت اور این او سی حاصل کیے بغیر پرائیویٹ پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کیا، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے پر قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں