آسام (سپورٹس نیوز) بھارت کے آل رائونڈر ہاردک پانڈیا نے گرل فرینڈ ماہیکا شرما سے خفیہ شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کرکٹر ہاردک پانڈیا کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے گرل فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل ماہیکا شرما سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے افواہوں کو چنگاری دی ہے، افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب اس میں پانڈیا اور ماہیکا شرما کے معمر خاتون ساتھ موجود ہیں۔اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے جب بغور دیکھا تو انہیں ماہیکا شرما کی مانگ میں سندور لگا نظر آیا۔دوسری جانب معمر خاتون دونوں کے ہاتھ تھامے ہوئے تھیں ۔




