دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا ایران حالیہ جھڑپ کے بعد آبنائے ہرمز سے 48جہاز بحفاظت گزر گئے۔ قطری ٹی وی کے اعداد و شمار کیمطابق 26 جون سے 28 جون تک گزرنے والے جہازوں میں 28 تیل و گیس کے ٹینکر اور 7 بلک کیریئر تھے۔قطری ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ تعداد حملوں سے پہلے گزرنے والے ٹریفک سے کم ہے، بدھ کو یہ تعداد 70تک جا پہنچی تھی۔




