کاروباری جھگڑا،چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ ساڑھے 4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ ساڑھے چار کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے رہائشی محمد اسلم نے نشاط آباد پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے واقف کار ملزم عدیل نے 4کروڑ کی مونجی خریدی اور حسب معاہدہ رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پیپلزکالونی کے رہائشی محمد عثمان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم علی گوہر نے 30 لاکھ روپے مالیت کے بچوں کے گارمنٹس خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ منصورآباد کے محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان نے کچھ عرصہ قبل 19لاکھ کی روئی خرید کر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں ستیانہ روڈ سلیمی چوک کے آصف نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم عطاء اﷲ نے کاروبار کیلئے لاکھوں کے موبائل فونز خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں