فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ اور روشن والا کے علاقوں میں دو افراد کی نعشیں برآمد’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ شاکرآباد میں 35سالہ نوجوان عبدالمتین گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ اس کے جسم پر بظاہر تشدد کے کوئی نشان نہ تھے اور وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا اور نعش بھی چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ تعفن اُٹھنے پر اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تھانہ روشن والا کے علاقہ میں 60 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی، متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔




