فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بہتر سفارتکار ی اورعملی اقدامات سے پاکستان بہت سی مشکلات سے نکل چکاہے ایران سے متوقع سستا تیل اور گیس خریدنے کی حکمت عملی سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم اور عوام خوشحال ہوں گے۔ انکاکہنا تھاکہ عالمی منڈی میں قیمتیں واپس آئیں گی تو حکومت بھی قیمتوں کو مزید کم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا۔ آج اس خطے میں امن ہوگیا، ایران اور امریکہ کی جنگ کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد اب عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں کمی ہوگی تو اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے جوکہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔




