گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ عزیزبخش کالونی کے محمد ارشد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر4481اے وی کے اپنے گھر کے باہر کھڑی کی ہو ئی تھی کہ نامعلوم چور وں نے موقع پا کر اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اور فرارہو گئے چک نمبر157گ ب کے محمد اخلاق کا بیٹا پینسرہ روڈ پر واٹر پارک آیاہو اتھاکہ نامعلوم چور نے اس کا 55ہزارروپے مالیتی کاموبائل فون چوری کر لیا۔قادر کالونی کے محمد نواز نے اپنی 50ہزارروپے مالیتی مبکری گھر کے سامنے باندھ رکھی تھی کہ نامعلوم چور اس کی بکری چوری کر کے فرارہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔




