گوجرہ(نامہ نگار)دو افراد نے معمولی تلخ کلامی پرنوجوان کو تشدد کانشانہ بناکر شدید زخمی کر دیا۔زخمی کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیاگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔معلوم ہواہے کہ گلشن اقبال کالونی گوجرہ کے محمد عمران کومحمد حنیف نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ کرکٹ بیٹ اور پلاسٹک پائپ سے تشدد کا نشانہ بناڈالاشور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آئے اور ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی جس پر ملزمان فرارہو گئے اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




