ساہیوال( بیورو چیف)7 ارب روپے کی پائپ لائن کے باوجود فرید ٹاؤن میں آلودہ پانی کی فراہمی، شہری پریشان آفیسر کالونی فرید ٹاؤن میں پسپ پروگرام کے تحت تقریباً 7 ارب روپے کی لاگت سے بچھائی گئی پینے کے پانی کی پائپ لائنوں کے باوجود شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک سے دو ماہ بعد نلکوں میں گٹر کا بدبودار اور آلودہ پانی آنے لگتا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ کے رہائشی نعیم شیخ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن سمیع اللہ فاروق دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعدد بار واسا اور پسپ حکام کو شکایات درج کرائی گئیں، مگر مسئلے کا مستقل حل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی کی فراہمی سے بچوں، بزرگوں اور دیگر شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پائپ لائنوں کی مکمل جانچ کرائی جائے، خرابی دور کی جائے اور آفیسر کالونی فرید ٹاؤن کے مکینوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی مستقل فراہمی یقینی بنائی جائے۔




