شائقین نے ہر ڈرامے میں میری اداکاری پسند کی، آمنہ الیاس

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میں نئے لوگوں کا آنا خوش آئندہے اچھی کہانیوں پر مبنی فلمیں سینما گھر دوبارہ آباد کرسکتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ فلموں میں معیارکونظر اندازکرنا انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے ڈرامہ کی مقبولیت کی وجہ حقیقت پر مبنی کہانیاں ہیں تاہم اگراسی طرح کمرشل فلموں کے ساتھ حقیقی کہانیوں پرمبنی فلمیں پروڈیوس کی جائیں توشائقین کی بڑی تعداد کوسینما گھروں تک لایا جاسکتا ہے۔ آمنہ الیاس نے کہا پاکستانی عوام کسی دوسرے ملک کی فلمیں نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کی اچھی اورمعیاری فلمیں دیکھ کرلطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو شائقین نے پسند کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں