ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اسٹار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے رئیلٹی شو لاک اپ: سچ یا سزا کے پریمیئر کے دوران ایک مبہم اور سنسنی خیز بیان دے کر میڈیا میں ہلچل مچا دی۔سنیتا نے گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کو زندگی میں کسی تیسری شخصیت کی آمد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ میرا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا۔شو کے میزبانوں فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے جب سنیتا کے ایک پرانے اخباری بیان مجھے گوندا جیسا بیٹا چاہیے، شوہر نہیں، پر سوال کیا، تو سنیتا نے جواب دیا، محبت میں انسان کو ہر چیز برداشت کرنی پڑتی ہے۔




