لاہور (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اپنے ملک کے بجائے بھارت میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے اقرا عزیز کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ اگر انہیں ان کے ساتھ کسی طرح کے بھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی۔ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ نادیہ افگن کی بھی تعریفیں کیں اور برملا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں کام کریں گی۔ عائشہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا مواد بہت اچھا ہے۔




