صداقت ٹیکسٹائل کی بسیں ٹکرانے سے متعدد ورکرز زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر صداقت ٹیکسٹائل ملز کی بس بریک ہونے پر چیک پوسٹ پر کھڑی دوسری بس سے ٹکرا گئی، متعدد ورکرز زخمی ہو گئے، ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 4کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا، بتایا جاتا ہے کہ صداقت ٹیکسٹائل ملز کے ورکرز کی بس چیک پوسٹ پر کھڑی تھی کہ مذکورہ مل کی دوسری بس بریک فیل ہونے پر سامنے کھڑی دوسری بس سے ٹکرا گئی، جس کے باعث متعدد ورکرز زخمی ہو گئے زخمیوں 21سالہ زاہد،23سالہ رضوان ،22سالہ بلال اور 40سالہ عمران کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں