راولپنڈی (بیورو چیف)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ، ہم بحیثیت قوم ایک پیج پر ہیں، دشمن ہمیں سازشوں سے تقسیم کرنا چاہتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغامِ پاکستان میں محبت اور امن کا درس ہے، ہم بحیثیت قوم ایک پیج پر ہیں، دشمن ہمیں سازشوں سے تقسیم کرنا چاہتا ہے۔چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنایا، پاکستان کے استحکام اور امن کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا۔




