فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 38وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، موبائل فونز چھین لیے، ڈکیتی مزاحمت پر گوالے کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اوررکشوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد کی تین لڑکیوں سے زیادتی،7خواتین اور 4نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا،پولیس نے مغویان کی بازیاتی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ رمضان آباد کے کاشف نے بتایا کہ اس کی بیٹی(ح) کو اوباش ملزم مزمل ، ساہیانوالہ کے علاقہ125گ ب کے عبدالغفار کی بیٹی (گ) کو اوباش ملزم تنویر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملت ٹائون کے علاقہ 197ر۔ب کے شہباز افضل نے بتایا کہ اوباش ملزم سرور نے اس کی اہلیہ (ز) کو ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا خاتون کے شور مچانے پر ملزم دھمکیاں دیتا فرار ہو گیا، غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی کے شاہد کی اہلیہ(ش) کو ملزمان علی وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ192ر۔ب کے مختار کی بیٹی (ع) کو اوباش ملزمان احسان وغیرہ، ٹھیکریوالا کے علاقہ68ج ب کے ماجد علی کی اہلیہ (س) کو دو بچوں سمیت ملزمان ظہور وغیرہ نے اغوا کر لیا، ڈجکوٹ کے علاقہ267ج ب کے ساجد علی بیٹی (م) کو ملزمان ذیشان وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کے علی عباس کی ہمشیرہ (س) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان میاں خاں وغیرہ، مکوآنہ کے پرویز کی بیٹی (م) کو نامعلوم، ماموں کانجن کے علاقہ 497گ ب کے ناصر علی کی بھتیجی (ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، ملت ٹائون کے صدیق آباد کے رہائشی امین کا بیٹا سعد، گلشن مدینہ کے ناصر کا بیٹا احتشام، فیکٹری ایریا کے علاقہ اسلام پورہ کے احمد کا بیٹا محمد حسن اور قصبہ تاندلیانوالہ کا مظہر اقبال کا بیٹا غلام محی الدین گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، جنہیںنامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ 27ج ب کے قریب دودھ فروش سیف اللہ سے اڑھائی لاکھ چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا، لاری اڈا میں منور حسین کی دکان سے بھاری مالیت کے سپیئر پارٹس چوری، ارشد ٹائون کے ساجد کی شاپ سے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، تلیانوالہ روڈ پر بشیر احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور سامان چوری’ 214 رب کے نزاکت علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ایڈن ایگزیکٹو کے محمد رضا کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 8تولے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری’ اسلامیہ پارک کے قریب غلام مصطفی کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ 101 ج ب کے امتیاز علی سے 12ہزار’ فون’ 190 رب کے قریب بلال احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے’ نلے والا کے قریب عثمان سے ڈیڑھ لاکھ’ فون چھین لیا’ 202 رب کے قریب عادل محمود سے 10ہزار چھین لیے’ یاسر ٹائون کے غلام رسول کے گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا پینل’ تانبا اور سلور کا سامان لے گئے’ سیٹلائٹ ٹائون کے عتیق احمد سے 69ہزار’ فون چھین لیا’ 253 رب کے قریب سجاد سے نقدی’ فون چھین لیا’ نڑوالا بنگلہ کے علی رضا کی دکان سے مشینری کا سامان چوری’ 31 ج ب کے قریب عمران سے نقدی’ فون چھین لیا’ المعصوم ٹائون کے محمد حسن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور سامان چور لے گئے’ چشتیہ پارک کے قریب یاسر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ پیپلزکالونی نمبر2 غوثیہ پارک کے قریب حسیب سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ مقبول روڈ پر ندیم کی ورکشاپ سے قیمتی سامان چور لے اُڑے’ سہیل آباد کے جمیل کی دکان سے آئس کریم کی مشین چور لے گئے’ جھنگ روڈ ٹرک سٹینڈ کے قریب جمیل کے ہوٹل سے بیٹریاں چوری’ عباس پور اڈا کے قریب طیب کی دکان سے 12موٹریں چوری’ 262 رب کے نعیم اختر سے سوا دو لاکھ چھین لیے’ الٰہی آباد کے مبشر علی کی دکان کے تالے توڑ کر 68ہزار روپے کی نقدی اور سامان چوری’ گلشن اقبال کالونی کے کاشف سے تین لاکھ کے زیورات’ نقدی’ فون چھین لیا’ گلشن دستگیر کے قریب عامر ادریس سے ایک لاکھ’ فون’ رضاآباد جڑانوالہ کی کرن شہزادی سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 32 گ ب کے یونس کے ڈیرہ سے ڈیزل انجن چوری’ 633 گ ب کے مدثر حسین کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری’ 266 رب کے محمد زعیم سے 11ہزار’ فون’ 206 رب کے طارق محمود سے نقدی’ فون’ 93 رب کے رفیق سے 75ہزار روپے’ بیگ چھین لیا’ 514 گ ب کے شکور سے 50ہزار اور دیگر سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں محمد پورہ کے نوید احمد’ ایوب کالونی کے نعمان’ ناظم آباد سے رضوان’ 412گ ب کے ثقلین حسین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




