اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان کی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ دنانیر مبین نے بتایا کہ گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا جس کے بعد مدد کے لیے ریسکیو حکام سے رابطہ کیا مسئلہ حل ہونے کے بعد انہوں نے لکھا کہ ٹائر پنکچر ہونے کے بعد اب میرا آزاد اور خود مختار رہنے کا دل نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ بس کوئی لاڈ پیار کرے، خیال رکھے اور میں جنگل میں گھومتی پھروں اور بنانا بریڈ بنوں۔اداکارہ نے پوسٹ میں مدد کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔




