مبینہ پولیس مقابلے،ریکاڈ یافتہ 3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر آج پھر تین مبینہ پولیس مقابلوں میں ریکارڈ یافتہ تین ڈاکو ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پکڑے گئے، پولیس نے زخمی ڈاکوئوں کو ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر سید عتیق شاہ چوکی انچارج لاری اڈا بلال جٹ نے نور شاہ ولی دربار کے قریب مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پار فائرنگ کر دی فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا، جس نے اپنا نام وسیم ولد نذیر بتایا جو کہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا، تھانہ روشن والا ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 82گ ب کے قریب مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، اور ریکارڈ یافتہ ڈاکو صدیق ولد یعقوب اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ، جسے قابو کر لیا، علاوہ ازیں تھانہ مرید والا کے ایس ایچ او قمرالزمان نے ٹیم کے ساتھ 483گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ذاکر ولد منظور زخمی حالت میں پکڑا گیا ، اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں