اسلام آباد (بیورو چیف) بی آئی ایس پی میں بینظیر کفالت کی ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل والٹ نظام متعارف کرادیا گیا، بینظیر کفالت پروگرام کی ادائیگیاں اب ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کی جائیں گی، مستحق خواتین کی معاونت کے لیے خصوصی موبلائزیشن اور مانیٹرنگ ٹیمیں فیلڈ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ڈیجیٹل والٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ ـ مستحق خواتین کی رہنمائی اور معاونت کے لیے بی آئی ایس پی نمائندے فیلڈ میں موجود ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مستحق خواتین کسی بھی شکایت یا رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود بی آئی ایس پی نمائندوں یا اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رجوع کر سکتی ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ نئے نظام کے ابتدائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بی آئی ایس پی کی موبلائزیشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیمیں مستحق خواتین کو مکمل معاونت فراہم کریں گی۔روبینہ خالد نے کہاکہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادائیگیوں کو مزید آسان، محفوظ اور باوقار بنایا جا رہا ہے۔




