CPO نے 2 تھانوں کے SHO تبدیل کر دیئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونیوالوں میں ایس ایچ او تھانہ وومن انسپکٹر ثناء بلال اور ایس ایچ او ترکھانی سب انسپکٹر ریاست علی کو کلوز ٹو لائن کر دیا اور سب انسپکٹر مزمل چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ ترکھانی تعینات کر دیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں