فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا کی ہدایت پر تاجروں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی7واںیوم تا سیس انتہائی سادگی سے منایااس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی ، استحکا م ،ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور تاجروں کے اتحاد کی خصوصی دعا کرتے ہوئے تاجروںاورMTTP کے صدر محمد کاشف چوہدری ،سرپر ست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکا اور دیگر مرکزی قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کو مزید مضبوط و فعال بنانے کیلئے بھر پور تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ تاجر کاز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے اپنے پیغام میںکہا کہ محنت روا داری،جذبہ، لگن اورکامیابی کانام ہی مر کزی تنظیم تاجران پاکستان ہے مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائدین کا دامن کھلی کتاب ہے جنہوں نے مشکل حالات اور سیاسی وابستگی کی پرواہ کئے بغیر ملک بھر کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ جمہوریت ، مضبوط معیشت اور استحکام پاکستان کیلئے وفاق اور صوبوں کی حکومتوں سے مکمل تعاون کیاہم عزم کرتے ہیں کہ آئندہ بھی قائدین صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان محترم کاشف چوہدری کی قیادت میں تمام تاجروں کے حقوق تحفظ ، باعزت روزگا اور کاروباری ترقی کیلئے بلا تفریق اپنی جد و جہد پوری دیانتداری کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔




