ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سدھار میں گھریلو خواتین کو گھر میں گھس کر بدتمیزی حراساں کرنے سے خوف و ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سدھار داتا دی نگری کی رہائشی ، صفیہ بیگم زوجہ رانا مقصود احمد نے ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کو درخواست دیتے ہوئے اکرام ولد فریاد، فریاد ولد 9مہندی خان اور منظور ولد اسلم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست گزارہ کا موقف ہے کہ مذکورہ افراد نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر ہراساں کیا، بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس کے باعث وہ اور اس کے اہل خانہ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔صفیہ بیگم نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو انصاف دے کر تحفظ فراہم کیا جائے۔




