گوجرہ(نامہ نگار)گرمی کا ستایا شخص نہر میں نہاتے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ سر ور کالونی گوجرہ کا42سالہ محمد سلیم نہرجھنگ برانچ موچیوالہ روڈپر گیا ہواتھا جونہر میں نہاتے ہو ئے گہرے پانی میں ڈوب گیاجس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروا ئی کرتے ہوئے اس کی نعش نہر سے باہر نکالی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کی ۔جہاں سے پولیس نے اس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔




