محکمہ بہبود آبادی کے 6ہزار553ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور (بیورو چیف)پنجاب حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کے 6ہزار553 ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ،تمام ملازمین سرپلس پول میں منتقل، نئی آسامیوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آبادی بہبود کے ہزاروں ملازمین ایس اینڈ جی اے ڈی کے سرپلس پول میں شامل ہیں ۔ محکمہ آبادی بہبود کے ملازمین نئی انتظامی تشکیل کے تحت تعینات کیے جائیں گے۔حکومت نے محکمہ آبادی بہبود کے ملازمین کی نئی کیڈر میں منتقلی کا حکم جاری کر دیا۔36اضلاع کے محکمہ آبادی بہبود کے ملازمین نئی تخلیق شدہ آسامیوں پر ایڈجسٹ ہوں گے۔محکمہبہبود آبادی کے انضمام پر عملدرآمد،6ہزار553ملازمین کے تقرر کا نیا طریقہ کار نافذ کردیا۔پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ملازمین کی تنخواہیں اور سروس معاملات نئی انتظامی ساخت کے تحت چلیں گے۔محکمہبہبود آبادی کی تنظیم نو، ہزاروں ملازمین نئی پوسٹوں کیخلاف ایڈجسٹ کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں